سکھر: سلطان احمد لاشاری کی جے آئی یوتھ ٹیم سے ملاقات

141

سکھر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر سلطان احمد لاشاری نے جے آئی یوتھ ضلع سکھر کی ٹیم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے آئی یوتھ ضلع سکھر کے جنرل سیکرٹری ساجد علی اور سینئر نائب صدر وقار احمد بھی موجوو تھے۔ امیر ضلع سکھر نے جے آئی یوتھ کے رہنماؤں اور ورکرز سے تنظیمی سرگرمیوں اور پروگرامات کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا، جے آئی یوتھ کے عہدیدران نے اس ضمن میں انہیں تیاریوں سے آگاہ کیا اور ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔