کھپرو (نمائندہ جسارت)ایم این اے شازیہ مری کی کھپرو آمد ،سول اسپتال کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ایم این اے شازیہ عطا مری نے کھپرو کا دورہ کیا۔ مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے وہ سول اسپتال کھپرو پہنچیں جہاں سول اسپتال کے عملے سے سوال جواب کیے اور کارکردگی پر رپورٹ بھی طلب کی۔تعلقہ سول اسپتال کھپرو کی کارکردگی پر ایم این اے کے سامنے عوام کی جانب سے کی گئی شکایات پر سول اسپتال کا عملہ خاطر خواہ جواب نا دے سکا۔ ایکسرے مشین خراب پڑی ہے، الٹرا ساؤنڈ مشین ہفتے میں صرف 2 دن دستیاب ہوتی ہے جنریٹر موجود ہے لیکن پچھلے تمام عرصے میں صرف ایم این اے کی آمد پر چلایا گیا۔سول اسپتال میں آکسیجن تک ٹھیک طرح سے دستیاب نہیں، مہنگی گولیاں اور دوائیں مریضوں کو باہر سے خریدنے کی اجازت دی جاتی ہے لیکن کل ایم این اے کے آنے کی وجہ سے تمام مہنگی ادویات سول اسپتال کے اسٹور میں سجا کر رکھ دی گئی تھیں۔