لاڑکانہ: گھر والوں سے ناراض لڑکی کی خودکشی کی کوشش

95

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان کے شہر جھٹ پٹ کے نواحی گاؤں محمد علی مگسی میں مبینہ طور پر گھر والوں سے ناراض ہوکر 20 سالہ لڑکی سویرہ پیچوہو نے خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی، جسے ورثا کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر لڑکی کے والد وزیر پیچوہو نے بتایا کہ میری بیٹی نے گھر والوں سے ناراض ہوکر خود پر پسٹل کے فائر کرکے خودکشی کی کوشش کی۔