ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میںہے ‘پرویز خٹک

134

نوشہرہ (آن لائن )وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ملک میں امن کے لیے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ کرباہر پھینکے دیں گے،وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرنکل چکا ہے،کل تک ایک دوسرے کو چور ڈاکو کہنے والے ذاتی مفاد کے لیے ایک ہوگئے ہیں،مفاد پرست ٹولہ ایک بار پھر حکومت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے سرگرم ہے،اپوزیشن کی خواہش ہے کہ عمران خان کو کرسی سے ہٹا کر پھر سے ڈاکا ڈالیں،ان چوروں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے ملک مقروض ہوا،آئی ایم ایف اور چین سے قرضہ لینے پر ہم مجبور ہوئیں،حکومت کی مثبت حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی پر جلد قابو پالیں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پبی کے علاقے اورنگ آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے درجنوں عہدداران اور کارکنان کی مستعفی ہوکر تحریک انصاف میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔