یوریا کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر کھاد ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج 

563

فیصل آباد: اسسٹنٹ کمشنر صدر غلام مصطفی جٹ نے ایکشن لیتے ہوئے یوریا کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے پر کھاد ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق کاشتکاروں کی طرف سے کھاد کی اوورچارجنگ کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) ڈاکٹر خالد اقبال کے ہمراہ چک 59 ج۔ب میں شہباز سپرے سنٹر پر چھاپہ مارا تو وہاں ڈیلر 1768 روپے کی بجائے 2400 روپے میں کھاد کی بوری فروخت کررہا تھا۔

دکاندار نے بتایا کہ اس نے یہ کھاد محمد ارشد کھاد ڈیلر سے 2400 روپے فی بوری خریدی ہے جس پر متعلقہ کھاد ڈیلر کی دکان کو چیک کیا گیا تو اس کے پاس سٹاک رجسٹر وفروخت کا ریکارڈ نامکمل تھا اورریٹ لسٹ بھی آویزاں نہ تھی اور ڈیلر کھاد کی اوورچارجنگ بارے واضح جواب بھی نہ دے سکاجس پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔