اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاک افغان سرحد پارسے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے طالبان حکومت پر زوردیاہے کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کاروائیاں روکے،سکیورٹی فورسز کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پاک افغان سرحد پارسے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے فوجی جوانوں کی شہادت کی خبر پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے اور کہاہے کہ سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے زور دیتے ہوئے کہاکہ طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کاروائیاں روکے۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کے جذبہ قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔