فیصل آباد: پولیس کی عدم دلچسپی سے شہری عدم تحفظ کاشکارہوگئے۔ایک دن میں چوری ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں معمول بن گئیں۔ڈ اکوچورنقدی،زیوارت اوردیگرقیمتی سامان توکیاحقے کے لئے تمباکوبھی چوری کرنے لگے۔
تھانہ مریدوالہ کے علاقہ کھدروالہ میں قفل شکنی کی ہونے والی وارداتوں نامعلوم چور ایک ہی رات میں متعدد دوکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔ سمندری: چور حق باہو وکان سے جاتے ہوئے تمباکو بھی چوری کرکے لے گئے۔ سمندری میں ڈاکوں نے ایکشہری سے کار چھین لی جبکہ متعدد افراد نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔
تھانہ ترکھانی کے علاقہ چک 527 گ۔ب کے قریب 6 ڈاکوں نے ناکہ لگا کر کمالیہ کے رہائشی سجاد اور اس کے ساتھیوں سے کار، 65 ہزار روپے اور موبائل چھین لئے ۔ ڈاکوں نے ناکے کے دوران 2 کار سوار افراداور ایک ٹرالر کو روک کر ان سے ایک لاکھ سے زائد نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ تھانہ صدر کے علاقہ فیصل آباد روڈ پر موٹرسائیکل سوار 3 نامعلوم ڈاکوں نے مرغیوں سے لوڈ ڈالے کو روک لیا اور ڈرائیور اشرف سے 2 لاکھ 42 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ھوگئے۔
لٹنے والاشخص چک 467 گ۔ب کارہائشی بتایاجاتاہے۔تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ بچیانہ کو10 رکنی ڈکیت گینگ نے گھیر لیا اورایک ہی رات میں چار گھروں کو لوٹ لیاگیا۔ لٹنے والے لوگوں کے مطابق ڈاکوں کے کچھ ساتھی پولیس وردی میں بھی ملبوس تھے۔ ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ لٹنے والوں میں محمد طارق،محمد نوید،علی اور محمد امین شامل ہیں۔
ڈاکوں جدید اسلحہ اور کلہاڑیوں سے لیس تھے جنہوں نے رسیوں سے باندھ کر لوٹ مار کی۔ ڈیرھ ہفتہ قبل بھی10 رکنی ڈکیت گینگ نے بچیانہ کے ایک شہری کاگھرلوٹ لیاتھا۔ تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ صدر بازار میں نجی مارٹ میں ڈکیتی کی واردات میں80 ہزار روپے لوٹ لئے گئے۔ڈاکوﺅں نے مارٹ میں موجود دیگر تمام گاہکوں کو اسلحہ کی نوک پر ہراساں بھی کیا۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی اس کے باوجودپولیس ڈاکوﺅں کاسراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔لٹنے والے شہری نے آر پی او سے داد رسی کی اپیل کی ہے۔