پی ایس ایل 7ویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ لاہور میں 10فروری سے شروع ہوگا

277

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کے 7ویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے لیے لاہور میں تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ سیکورٹی انتظامات کے علاوہ قذافی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف میں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ اور پی ایس ایل فرنچائزز کے مالکان مستقل سی این او سی سے رابطے میں ہیں۔ پی سی بی زائع بھی شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں 100فیصد کرنے کی خوشخبری دیتے نظر آرہے ہیں۔ یہ ہی نہیں اسٹالز کی بکنگ، پویلین کی آرائش، وکٹوں کی تیاری سمیت تمام انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ امید ہے کراچی میں پہلا مرحلہ 7فروری کو اختتام پزیر ہوگا تو 2ٹیموں کے علاوہ دیگر 4ٹیمیں لاہور 8فروری تک پہنچ جائیں گی۔