ٹھٹھہ :خزانہ آفس میںرشوت ستانی کا بازار سرگرم

320

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) خزانہ آفیسر نے پرائیویٹ ملازمین اور اپنے ایجنٹ سرکاری خزانے کو لوٹنے کے لیے رکھ لیے رشوت ستانی کا بازار تیزی سے گرم ،خزانہ آفس ٹھٹھہ میں کرپشن کی رپورٹس میڈیا پر آنے کے بعد بھی کوئی انکوائری عمل میں نہ آسکی۔ خزانہ آفیسر نے اپنے ایجنٹ اور پرائیویٹ ملازمین کو آفس میں رکھ لیا ہے جن کے بارے میں یہ اطلاعات عام ہیں کہ وہ خود بھی دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور اپنے افسران کی بھی جیبیں بھر رہے ہیں پرائیویٹ ملازمین اور ایجنٹ حضرات مکلی سوسائٹی میں بڑے بڑے بنگلوز کے مالک بنے ہوئے ہیں آفس میں کوئی کام بغیر رشوت کے نہ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں ،پولیس میں تقریباً 5 سال قبل بہت بڑی کرپشن ہوئی تھی جس میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیوں سے ہمیشہ کے لیے ہاتھ دھونا پڑے تھے جبکہ آفس کے 2 کلرکس صاحبان کو ریٹائرمنٹ دے دیا گیا تھا اس بہت بڑے فراڈ میں اس وقت کے ایک خزانہ آفس کے اکائونٹ آفیسر بھی جھوٹے چیک پاس کردیتے تھے لیکنپولیس محکمہ میں بڑی کرپشن کا سارا ملبہ پولیس پر ہی گرا خزانہ آفس ٹھٹھہ کے کسی بھی افسر کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ آسکی۔