جماعت اسلامی کوئٹہ کا20فروری کوعوامی احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

297
قومی اسمبلی : جماعت اسلامی کے رکن نے حکومت کو مرکب شکن جبین قرار دیدیا

امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شہریوں کو مسائل ومشکلات کے گرداب میں پھنسا کرحکمران کس کی خدمت کر رہے ہیں، بدقسمی سے منتخب نمائندے ،اسلام و قوم کے نام پر سیاست کرنے والے بھی خاموش ہیں شہر میں امن وامان ،صفائی وٹریفک مسائل کے ساتھ ٹینکر مافیا،گیس پریشر،بجلی لوڈشیڈنگ ،لاقانونیت بھی عام ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

حافظ نور علی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو سننے یاحل کرنے والا کوئی نہیں ان مظالم ،بے حسی وغفلت اور کوتاہی کے خلاف جماعت اسلامی 20فروری کو عوامی احتجاجی دھرنادیگی عوام الناس حقوق کے حصول کیلئے دھرنے میں شرکت کریں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی زون 25کے زیراہتمام نواں کلی میں اجتماع ارکان سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر ،امیر زون حاجی محمد اکرم خلجی ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر نے بھی خطاب کیا اجتماع میں دھرنے کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت وتقسیم کارہوا ۔

 ان کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے بھی مسائل بڑھ رہے ہیں ۔عوام مسائل کے دلد ل میں پھنس گیے ہیں حکمران غفلت وکوتاہی کاشکارہیں عوام کو پوچھنے والا کوئی نہیں ۔جماعت اسلامی عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے ،حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدار کرنے ،نوجوانوں کو متحرک کرنے کیلئے دھرنادیگی عوام الناس بلخصوص نوجوان اس دھرنے میں ہماراساتھ دیں عوام نے سب کو آزمالیے ووٹ دیے لیکن مسائل میں کمی ،مسائل حل ہونے کے بجائے اس میں اضافہ ہواہے شہر دیہات میں تبدیل ہورہاہے شہر میںبڑے ہسپتال ،یونیورسٹی بند ،منشیات وشراب عام فروخت ہورہے ہیں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں انتظامیہ بھی غافل ہے سیاسی جماعتیں ومنتخب نمائندے منفی تماشائی کا کردار اداکر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے عوام 20فروری دھرنے میں شرکت کرکے حقوق کے حصول کی راہ ہموار کریں ۔