راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیریوں کی جدوجہر آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی ٹوئٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔
سپہ سالار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہد آزادی پر کشمیری عوام کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ انسانی المیے کو ختم کرنے، جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔
Tribute 2 ppl of Kashmir, their resolve and valiant struggle, braving gravest human rights violations & lockdown in IIOJ&K under Indian occupation forces. Time to end this human tragedy & resolve #Kashmir issue as per aspirations of people of J&K & #UN resolutions. COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 5, 2022