نواز شریف کی جائداد نیلامی سے متعلق کیس پر دلائل طلب

114

لاہور (آن لائن)لاہور کی احتساب عدالت کے جج اسد علی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائداد نیلامی کیخلاف درخواستوں پر سماعت یکم مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کے لیے طلب کرلیا۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے یوسف عباس و دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو درخواست گزاروں کے وکیل قاضی مصباح نے موقف اختیار کیا کہ شمیم زرعی فارم اور جائدادیں کرایہ داروں کے پاس ہیں، نیلامی سے شمیم زرعی فارم کے کرایہ داروں کے حقوق متاثر ہوں گے۔ نواز شریف ملک واپس آگئے تو جائداد کی نیلامی کا عمل چیلنج ہو جائے گا، بہتر ہے نیلامی کچھ عرصہ کے لیے روک دی جائے۔