ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اجلاس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کی شرکت ،یوم کشمیر پر مختلف جماعتوں کی جانب سے مشترکہ یومِ کشمیر 5 فروری منانے کا فیصلہ کیا گیا، الطاف احمد ملاح امیر جماعت اسلامی ٹھٹھہ، مولانا محمد سلیم عاطف چانڈیو نائب امیر جمعیت علمائے اسلام ٹھٹھہ بھارتی حکومت اور قابض فوج کی نہتے کشمیریوں پر مظالم اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے اور موجودہ حکومت کی کمزور کشمیر پالیسی اور کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کے خلاف اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل 5 فروری ہفتے کو دن 12 بجے نادرا آفس روڈ ٹھٹھہ سٹی سے میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ تک ریلی منعقد کی جائے گی جس میں مقررین اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ ایڈووکیٹ عبدالمجید سموں جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ٹھٹھہ مولانا عبداللہ ناہیو فنانس سیکرٹری جے یو آئی، مولانا عطاء الرحمن بلوچ ، نائب امیر جماعت اسلامی ٹھٹھہ و دیگر بھی موجود تھے۔