لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے گھنٹی پھاٹک کے علاقے میں پاکستان پیپلز پارٹی رہنما سردار محمد نواز شیخ اور ان کے چچا زاد بھائیوں کے درمیان ملکیت کے تنازع کے متعلق سندھ ہائی کورٹ کراچی میں دائر پٹیشن پر گزشتہ روز عدالتی احکامات پر لاڑکانہ کے فرسٹ سینئر سول جج حیدر علی شاہ نے مختار کار لاڑکانہ اور محکمہ ریونیو کے افسران کے ہمراہ گھنٹی پھاٹک پہنچ کر بنگلے اور دیگر املاک کی اراضی کو ناپ کرکے ضروری معلومات لی جبکہ رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروادی جائے گی۔