اپر چترال کے عوام نے جہیز سے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا

218

چترال(این این آئی)اپر چترال کے عوام نے جہیز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا ہے، لڑکی کے گھر والوں سے جہیز مانگنے والوں کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اپر چترال کے گاؤں لاسپور کے رہائشیوں نے شادی میں جہیز کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ، علاقے کے بزرگوں نے ایک جرگہ منعقد کر کے جہیز کے غیر ضروری رواج کو ختم کرنے پر اتفاق کیا اور ایک متفقہ قرار داد پیش کر کے اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔علاقے کے بزرگوں نے فیصلہ کیا کہ شادی میں دلہن کے گھر والوں سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جائے گااور لڑکے کے گھر والے بھی غیر ضروری اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائیں گے۔قرارداد میں کہا گیا کہ مہنگائی سے لوگ پہلے ہی سے پریشان ہیں، شای بیاہ کی دعوت میں کھانوں پر کم سے کم خرچہ کیا جائے گا، فضول خرچی سے گریز کیا جائے گا، اور جو لڑکی کے گھر والوں سے جہیز کا مطالبہ کرے گا اس کاسماجی بائیکاٹ کیا جائے گا۔