نااہل حکومت پاکستان کیلئے دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں،مریم نواز

150

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نااہل اور ناکام حکومت پاکستان کے لیے دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔ جمعے کو یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغاممیں کہی۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں ان تمام افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں جو بلوچستان میں دہشت گرد وںسے لڑ رہے ہیں‘ اللّہ رب العزت وطن عزیز کی خاطر شہید ہو جانے والے بیٹوں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ یہ نااہل اور ناکام حکومت بھی پاکستان کے لیے دہشت گردی سے کم خطرناک نہیں۔