لاہور (نمائندہ جسارت) حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو صحت کارڈ جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے اس حوالے سے نواز شریف سے مخاطب ہو کر کہا گیا ہے کہ آپ صحت کارڈ کے ذریعے سالانہ 10لاکھ روپے تک علاج کرا سکتے ہیں۔ نواز شریف بطور سربراہِ خاندان مزید ایک فرد کا علاج کرانے کے مجاز ہیں۔ محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ علاج میں 10لاکھ روپے سے زاید رقم کی ضرورت پڑی تو خصوصی کمیٹی اس کا انتظام کرے گی۔