لاہور(آئی این پی)ن لیگ کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو ٹیلی فون کیا، اس دوران دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف کی جانب سے بلاول زرداری کو ظہرانے کی دعوت دی جوانہوں نے قبول کرلی ، ان کے اعزاز میں آج ہفتہ کو ظہرانہ دیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہرانے میں آصف زرداری، مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دونوں پارٹیوں کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پرشہبازشریف پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔