پاک فوج کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے‘ چیف جسٹس

244

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے وفد نے ملاقات کی۔ جمعے کو لیفٹیننٹ کرنل ہاشم اقبال باجوہ کی سربراہی میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے ڈائریکٹنگ اسٹاف اور ملٹری بیوروکریسی کورس کے 20 دوست ممالک کے شرکا پر مشتمل 49 رکنی وفد نے عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں مسلح افواج بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں اور انہیں انتہائی عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ افواج پاکستان ملکی قومی مفاد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں جبکہ سیلاب اور زلزلے جیسے خصوصی حالات میں شہریوں اور جمہوری اداروں کی مدد کے لیے بھی پیش پیش رہتی ہیں ۔