ڈیرہ اسماعیل خان: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے مولانا فضل الرحمن کے جلسے روکنے کی ہدایات جاری کر دیں۔الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے پیرا 30 کے مطابق لوکل گورنمنٹ الیکشنز کے انعقاد میں جلسہ عام یا ریلی کی اجازت نہیں ہے۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن (آج) 5 فروری کو اسلام آباد سے ڈیرہ اسماعیل خان تشریف لا رہے ہیں اور ریلی کی شکل میں ان کا استقبال کیا جانا تھا جہاں یارک کے مقام پر مولانا فضل الرحمن نے جلسہ عام سے خطاب کرنا تھا اسی طرح 7فروری کو بیساکھی گراﺅنڈ میں جے یو آئی کا جلسہ شیڈول تھا جسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر حیات اللہ جان نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور ڈی پی او ڈیرہ کو جلسہ عام روکنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔اس وقت جے یو آئی اور پی ٹی آئی دونوں پارٹیز تحصیل میئر ڈیرہ کی سیٹ کے لیے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے چلانے میں سرگرم ہیں۔