فضل الرحمان ہر جگہ سے مسترد ہوچکے ہیں، شہباز گل

209

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پی ڈی ایم سربراہ تو ہر جگہ سے مسترد ہوچکے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج فضل الرحمان کا حکومتی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے پاس جانے کا مطلب ہے انہیں اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی سے خیر نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹوٹ چکی، فضل الرحمان اب کرچیاں اکٹھی کرتے پھررہے ہیں، وہ ہر جگہ سے مسترد ہوچکے۔شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ جب مارکیٹ میں ایک دفعہ کھوٹے سکے کا پتا چل جائے تو پھر وہ کہیں بھی نہیں چلتا