سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ اے سیکشن کی حدود ہاکی گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، ڈکیتی، چوری، قتل، اقدامِ قتل پولیس مقابلوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد، ساتھی فرار، ڈاکو چوری ڈکیتی ، پولیس مقابلوں سمیت بیشتر وارداتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا، گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت مختیار کوبر سکنہ گھوٹکی سے ہوئی۔ ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے مطابق ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول میگزین اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔