ٹھٹھہ: نا اہلی اور کرپشن سے کئی سرکاری اسکول زبوں حالی کا شکار

173

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ کی نااہلی اور کرپشن کے باعث ضلع کے کئی سرکاری اسکول زبوں حالی کا شکار، سرکاری خزانوں کو لوٹنے والے افسران اور عملہ عیش و آرام کی زندگی بسر کرنے لگا ،ٹھٹھہ ضلع جس کے کئی سرکاری محکمے ہائے ویز، پرائوشنل ہائے ویز، محکمہ خزانہ، پرائوشنل بلڈنگ، بکڈنگ ڈپارٹمنٹ،محکمہ پبلک ہیلتھ ٹھٹھہ،محکمہ خوراک میں کروڑوں کی کرپشن کی گئی، اسی طرح محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ بھی سرفہرست ہے جس کی کرپشن اور نااہلی کے باعث ضلع ٹھٹھہ کے کئی سرکاری اسکولوں میں تعمیراتی کام برائے نام کیے گئے ہیں جبکہ کئی اسکولوں میں صرف کاغذی کام دکھا کر اربوں روپے چند سالوں میں ہڑپ کر لیے گئے ٹھٹھہ چھتو چند سونڈا چلیا، جھرک، اونگر، مکلی،ساکرو اور دیگر کئی علاقوں میں پرائمری اور ہائی اسکولز زبوں حالی کا شکار ہیں، دوسرے محکموں کی طرح محکمہ ایجوکیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ ٹھٹھہ کے کئی افسران پر کرپشن کے چارج لگے جن میں کئی افسران ضمانتوں پر ہیں۔