دہشت گردی کے خاتمے کیلیے قوم متحد ہے،شہباز شریف

145

لاہور (نمائندہ جسارت)ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم متحد اور یکسو ہے۔اپنے بیان میںان کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے علاقوں میں دہشت گردوں کے حملوں کے خلاف جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام ارض وطن کے دفاع، سلامتی اور امن کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔