ٹریفک حادثہ: 3 افراد جاں بحق، محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹربھی شامل

230

 فیصل آباد:2ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ  روڈ پر گٹ والا ٹول پلازہ کے قریب لاہور سے لیہ و بھکر جا نے والی مسافر بس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 25 سالہ جاوید اور30 سالہ نوربحق جبکہ30سالہ بس ڈرائیور مقبول، 40 سالہ امان اللہ، 32 سالہ امداد اللہ اور 30 سالہ عمران  زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہو نے والوں  کی میتوں اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمنتقل کردیاگیا ہے۔دوسرے واقعہ میں تیز رفتار کار سمندری کے قریب موٹروے ایم 3 پربے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے باعث محکمہ ماحولیات لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد یوسف ساکن اقبال ٹاؤن لاہور موقع پرہی جاں بحق جبکہ ان  کاساتھی سمیرشدید زخمی ہو گیا۔امدادی ٹیم نے نعش اور زخمی کو سول ہسپتال سمندری منتقل کر دیا