پشاور: پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہونے والی کارروائیوں میں چھ سو سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کی نگرانی میں جاری کریک ڈائون کے دوران گرفتار ملزمان میں سنگین جرائم میں ملوث ہونے والے افراد سمیت اشتہاری مجرمان بھی شامل ہیں۔
ضلع بھر میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور51 عدد کلا شنکوف، 37 عدد شارٹ گن، 68 عدد رائفل، 8 عدد کالاکوف، 715 پستول اور66 ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے گئے۔سی سی پی او عباس احسن نے ہونے والی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔