لاہور: صوبائی وزیرکھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے جمعرات کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان بھی موجود تھے.
مسجد کا سنگ بنیادرکھنے کے بعد ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرکھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ اس وقت قوم میں اتحاد و یگانگت کی اشد ضرورت ہے، ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے سب کو مل کرکردار ادا کرنا ہوگا، وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان نے مسجد کا نقشہ بھی دیکھا، مسجد میں 160 سے زائد افراد کے لئے نماز کی ادائیگی کی گنجائش ہوگی،مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں سیکرٹری پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ، سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی،ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئیس الرحمن اور سپورٹس بورڈ پنجاب کا تمام سٹاف موجود تھا