گوادر،تین روز سے جاری نیشنل روڈ سائیکلنگ چمپین شپ اختتام پذیر 

354

 گوادر:تین روز سے جاری نیشنل روڈ سائیکلنگ چمپین شپ اختتام پذیر ہوئی۔ مہمان خاص پاکستان آرمی کے 44ڈویژن کے جی او سی میجر جنرل عنایت حسین ، ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر)جمیل احمد اور ڈی آئی جی مکران جاوید جسکانی تھے۔

نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ مقابلے کے راؤنڈ میں مرد سائیکلسٹ کے ساتھ ساتھ خواتین سائیکلسٹ بھی شامل تھیں۔ ریس کے فائنل راؤنڈ میں مرد ایلیٹ کھلاڑیوں نے گوادر پیشکان گوادر تک 80 کلومیٹر ٹریک پر اپنی سائیکلیں دوڑائیں دفاعی چیمپئن علی الیاس نیشنل چیمپئن شپ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے اور چھٹے نیشنل روڈ سائیکلنگ کا چیمپئن قرار پائے۔

جبکہ خواتین ایلیٹ کھلاڑی نے چالیس کلومیٹر ٹریک پر زور آزمائی کرتی ہوئیں کنزا ملک نے وومن چیمپئن شپ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلیا۔ ریس میں دوسرے اور تیسرے پوزیشن میں آنے والے سائیکلسٹ کو بھی شیلڈ اور ٹرافیاں دینے کے ساتھ گولڈمیڈل بھی دیئے گئے ۔