فیصل آباد: الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے 5 فروری (ہفتہ) کوبرقی لائنوں کی ضروری مرمت، توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پر اہم نوعیت کی مرمت کے کاموں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے شیڈول کا اعلان کیاہے۔
فیسکو کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان طاہر محمود شیخ نے بتایا کہ 5فروری کو صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک132کے وی او ٹی پی کینال روڈ گرڈ سٹیشن کے فتح آباد فیڈرصبح نو سے دوپہر دو بجے تک132کے وی اوٹی پی گرڈسٹیشن کے یثرب،فتح آباداور کینال فیڈر132کے وی ٹھیکری والا گرڈسٹیشن کے نیو سبزی منڈی، فیگ، لونااور الفرید فیڈر132کے وی فیصل آباد سٹی (جی آئی ایس) گرڈسٹیشن کے گیٹ چوک، خواجہ گارڈن، خان سٹریٹ، سرفراز کالونی، داتا سٹریٹ، ایل سی ایم، نیو دارلاحسان اور ہلال روڈ فیڈر132کے وی فیکٹری ایریا گرڈ سٹیشن کے پیپلز کالونی نمبر 2 اور نیو دوست سٹریٹ فیڈر 132کے وی خانوآنہ گرڈ سٹیشن کے بابر چوک فیڈر،6فروری کو صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک 132کے وی جڑانوالہ گرڈ سٹیشن کے نیو اواگت اور کینال روڈ فیڈر سے بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔
علاوہ ازیں صبح آٹھ سے رات نو بجے تک132کے وی ایگری یونیورسٹی گرڈ سٹیشن کے سٹیٹ بنک،سرینا،رحمت ٹاؤن،ایگری یونیورسٹی، سٹیٹ لائف، رسول پورہ، سعید آباد، اکبر آباد، جلال سٹریٹ، جنرل ہسپتال،خیابان گارڈن، اسماعیل روڈ، اقبال سٹیڈیم، اعجاز ٹاؤن،الائیڈ ہسپتال، سٹی، گلشن کالونی، نیو سول لائن، راجہ چوک اور صدر بازار فیڈر سے 10میگا واٹ لوڈ شیڈنگ کی جائے گی