پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان

711

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز کے درمیان شیڈول سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک آسٹریلیا سیریز راولپنڈی سےشروع کی جاسکتی ہے کیونکہ آسٹریلوی بورڈ نے سیریز راولپنڈی سے شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے نے بتایاکہ شیڈول کے  مطابق پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائےگا۔

پی سی بی کے مطابق دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ آخری بار آسٹریلیا نے 1998 پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور کینگروز نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیتی تھی۔