سرگودھا چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز اینڈا سمال انڈسٹریز اور سرگودھا یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

119

سرگودھا (اے پی پی):سرگودھا چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز اینڈا سمال انڈسٹریز اور سرگودھا یونیورسٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر اور صدر چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز شیخ آصف اقبال نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت سرگودھا چیمبر آف ا سمال ٹریڈرز طلبہ کو مختلف انڈسٹریز اور کاروباری اداروں میں انٹرنشپ کے مواقع فراہم کریں گی جبکہ سرگودھا یونیورسٹی ا سمال انڈسٹری کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقاتی پراجیکٹس پر کام کرے گی۔