قصور (اے پی پی) قصور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں3 افرادجاں بحق ہوگئے۔ سابق رکن ڈسٹرکٹ کونسل قصور میاں جج جٹ،میاں بلال جٹ اور عبدالغفارقصورکچہری پیشی پرجارہے تھے کہ تھانہ کنگن پورکی حدودکوٹ بسم اللہ کے قریب گھات لگائے بیٹھی مخالف پارٹی نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تینوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔