کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور دیگرکی بریت کا معاملہ ، پراسیکیوشن نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اے ٹی سی سے بریت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر اور دیگر وکلا سے دلائل طلب کر تے ہوئے مزید سماعت 28 فروری تک سماعت ملتوی کردی،ڈاکٹر ذوالفقار کے خلاف بدین میں دہشت گردی دفعات کے تحت چار سے زائد مقدمات دائر تھے۔