پی ایس ایل :انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کل کراچی پہنچیں گے

400

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں شریک انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کل کراچی پہنچیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جیمز وینس اور جیسن روئے کل ہوٹل میں رپورٹ کریں گے جب کہ  فل سالٹس ، ثاقب محمود ، ہیری بروکس اور کرس جارڈن بھی کل ہی کراچی پہنچیں گے۔

کوئٹہ میں جزوی متبادل کے طور پر شامل انگلینڈ کے ڈین لارنس کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا۔

تمام کھلاڑی ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مجموعی طور پر انگلینڈ کے 24 کھلاڑی پی ایس ایل میں شریک ہیں۔