اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کی تاحیات نااہلی برقرار رکھنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی درخواست نظریہ پاکستان کونسل آف لائرز نامی تنظیم نے دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تاحیات نااہلی ختم کرنے کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں ہے.
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کسی کے کہنے پر درخواست دائر کی،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلا تنظیم کو سیاست میں گھسیٹا،نواز شریف کو مکمل دفاع کا موقع فراہم کرکے سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا،پاکستان بار کونسل اس عمل سے خود کو علیحدہ کر چکی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نواز شریف کی تاحیات نااہلی برقرار رکھے،درخواست میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو فریق بنایا گیا ہے۔