سندھ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے عمل کرے، فواد چوہدری

237
فوج حکومت کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ سپاہی، چور کے پیچھے کھڑا نہیں ہوتا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کرے۔یہ بات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے لوکل گورنمنٹ سے متعلق اہم فیصلہ دیا ہے، اٹھارہویں ترمیم سے جو اختیارات کی مرکزیت پیدا ہوئی وہ ختم ہو گی۔

فوادچوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبائی مالیاتی ایوارڈ اور مقامی حکومتوں کے اختیارات صحیح نافذ ہو گئے تو جمہوری نظام جنم لے گا۔