اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اپنی ریٹائرمنٹ کے روزآخری کیس موٹروے پولیس اہلکار مقصود احمدکی ملازمت سے متعلق سنا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے مقصود احمد کی ملازمت برطرفی کے خلاف درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی اور فریویقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
یاد رہے کہ مقصود احمد کو ذہنی بیماری کے باعث غیر حاضری پر 2015 میں موٹروے پولیس سے نکال دیا گیا تھا جس پر اس نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔