ہر آنے والا فیصلہ ن لیگ کو سرخروکرےگا، مریم اورنگزیب

392

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہر آنے والا فیصلہ ن لیگ کو سرخرو کرے گا، الحمدللہ! شہباز شریف کی عوامی خدمت اور ایمانداری قانون اور عوام کی عدالت میں ایک بار پھر ثابت ہوئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صاف پانی کیس میں ثابت ہوا کہ سب سے کم بولی دینے والی کمپنی سے بھی 20 کروڑ روپے کم کرائے گئے لہذا اس کیس میں کرپشن ہونے کا تمام عمرانی افسانہ سراسر جھوٹ اور سیاسی انتقام ثابت ہوا۔
قمرالاسلام اور تمام بری ہونے والوں کو مبارک ہو۔ ہر آنے والا ہر فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو سرخرو کرے گا۔