دھابیجی(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر قادری نے عوامی شکایات پر بھنبھور روڈ پر واقع عوامی رائس مل کا دورہ کیا اور مل انتظامیہ سے ملاقات کی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی سی ٹھٹھہ نے مقامی لوگوں کو روزگار نہ دیے جانے پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری میں روزگار کا پہلا حق مقامی لوگوں کا ہوتا ہے۔ انہوں نے مل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فیکٹری میں سب سے پہلے مقامی لوگوں کو روزگار دیا جائے اور کام کرنے والے مزدوروں کو لیبر قوانین کے مطابق ان کے بنیادی حقوق بھی دیے جائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مزدور ہمارے ملک کے قیمتی سرمایہ ہیں مزدوروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر میرپورساکرو ناصر عباسی، مختیار کار میرپورساکرو آصف سومرو بھی موجود تھے۔