مری میں غیرقانونی تعمیرات کی رپورٹ جمع عدالت کا اظہار برہمی

143

راولپنڈی(آن لائن+صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ کے روبرو مری میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ جماعت اسلامی کی جانب سے مری میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پنجاب حکو مت اور لوکل انتظامیہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی پنچ میں دائر کر دہ پٹیشن کی سماعت ہو ئی۔عدالت نے مری میں غیر قانونی تعمیرات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی کو مخاطب کیا کہ اگر صورتحال یہی رہی توآئندہ25 سال بعد مری کے حالات اوربھی خراب ہوں گے عدالت نے استفسار کیا کہ مری میں اراضی خریداری اورسیاحت کی کیا پالیسی ہے عدالت نے سیکرٹری سیاحت کو حکم دیا کہ وہ خود کوٹلی ستیاں میں جا کر حالات دیکھیں ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ سیکرٹری سیاحت عوام کو سیاحت سے متعلق آگاہی دیں اور میڈیا کو اس مہم میںشامل کریں۔عدالت نے آئندہ تاریخ پر پنجاب ٹوراِزم پالیسی ایکٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔