اپوزیشن کے 15 ارکان اندر سے عمران خان کے ساتھ ہیں، شیخ رشید

322

راولپنڈی (آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ معیشت کوپائوںپر کھڑا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے ہمارے آئی ایم ایف کے پاس جانے پر چین کو کوئی اعتراض نہیں ہے ہر سال کی طرح اس سال بھی 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا گزشتہ عرصے میںملک میںدہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ بلوچستان سے ہوا ہے لیکن اگرٹی ٹی پی دہشت گردی میں اضافہ کرے گی تو پاک فوج اس کا بھی مقابلہ کرے گی اس وقت ساری دنیا کو افغانستان کو مدد کرنی چاہیے۔ پیر کے روز راولپنڈی عیدگاہ روڈ پر زیر تعمیرماں بچہ اسپتال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے کہاتھا کہ فنانس بل سینیٹ وقومی ا سمبلی سے منظور ہوجائے گا، اپوزیشن کے 14 سے 15 لوگ وزیر اعظم کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، اپوزیشن کوآج تک کہیںکوئی کامیابی نہیں ہوئی،عدم اعتماد میں بندے ان کو لانے ہوتے ہیں، اگر آنا چاہتے ہیں تو آئیں فضل الرحمن کو سب سے زیادہ شوق ہے،باقی سب پارٹیوں کو حالات کی سنگینی کا اندازہ ہے ، اپوزیشن کو ناکامی ہوگی،عمران خان نے کہا تھا کہ3 مہینے اہم ہیں ایک مہینہ گزر گیا2ماہ باقی ہیں ابھی بلاول زرداری کہتا ہے وہ آئے گا اور موسم ابر آلود ہوگا کوئی ابر آلود نہیں ہوگا ،بلاول صاحب آئیں آپ23 مارچ والے بھی شام کو آجائیں۔نہ دھرنے میں کچھ ہوگا نہ لانگ مارچ میں کچھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پتا ہی نہیںچلتا کہ اقتدار میں وقت کیسے گزر جاتا البتہ اپوزیشن کے خلاف جو باتیں ہم کرتے تھے وہ باتیں آج ہمارے خلاف کی جارہی ہیں، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 3 فروری کو وزیراعظم چین کا دورہ کریں گے جس سے پاکستان کی سیاست،معاشی حالات ا ور اقتصادیات سمیت خطے کے معاملات میں بہت بڑی پیش رفت ہوگی، آئی ایم ایف میں جانا کوئی شوق نہیں ہے ، معیشت کو کھڑا کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا اور چین سے مساوی تعلقات ہوں گے ہماری سیاست کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں ہو گی۔