حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے‘ مریم نواز

137

لاہور(نمائندہ جسارت)ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو اس حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عیسائی پادری کا دن دیہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے، پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟۔