اسلام آباد(اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان (آج)منگل کو بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے۔ ڈویژن میں شامل اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاولنگر کے ایک کروڑ 5 لاکھ سے زائد افراد کی شمولیت کے بعد پنجاب میں قومی صحت کارڈ سے مستفید ہونیوالوں کی تعداد میں63 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔