چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد آج ریٹائر ہو جائیں گے

238

اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد آج (منگل کو) اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے ۔ان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد آج ہو گا۔ عدالت عظمیٰ سندھ میں بلدیاتی اختیارات کیس کا فیصلہ آج سنائے گی ۔چیف جسٹس گلزار احمد آج اپنے آخری دن ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ سنائیں گے ۔ بلدیاتی اختیارات کے لیے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس میں عدالت عظمیٰ کے ججز صاحبان، اٹارنی جنرل آف پاکستان، وکلا تنظیموں کے عہدیداران اور سنیئر وکلا شریک ہوں گے ۔ چیف جسٹس گلزار احمد ، اٹارنی جنرل ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور صدر سپریم کورٹ بار فل کورٹ ریفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کریں گے ۔