مقدمات کو جلد نمٹانے کا عہد کیا ہے‘ نامزد چیف جسٹس پاکستان

265

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی بھی اپنے آپ کو وکلاء برادری سے الگ نہیں سمجھا،ہر پل کوشش کی ہے کہ وکلاء کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ نامزد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے عشائیے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بار اور بینچ کا بڑا خوبصورت رشتہ ہے،ہم سب کا مشترکہ مقصد انصاف کی فراہمی ہے،انصاف کی فراہمی عبادت کا درجہ رکھتی ہے،زیر التواء کیسز کی تعداد زیادہ ہو چکی ہے،مقدمات کو جلد نمٹانے کا عہد کیا ہے‘ فیصلے فریقین کو سن کر کریں گے۔ میری میڈیا اور سو شل میڈیا پروفیشنلز سے درخواست ہے تنقید فیصلوں پر کریں منصف پر نہیں،بے جا تنقید پر ہمارے دل دکھتے ہیں،ججز تنقید کا جواب نہیں دے سکتے ہماری سننے والا اوپر بیٹھا ہے۔