سپریم کورٹ بار ایک چور اور مجرم کے لیے عدالت پہنچ گئی، وزیراعظم

347
لڑکیوں کو حجاب پہننے سے بھارتی عدالت کا منع کرنا اسلامو فوبیا ہے، وزیر اعظم

بہاولپور: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کو معاشی بحران سے بچایا ہے، سپریم کورٹ بار ایک چور اور مجرم کے لیے عدالت پہنچ گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے بہاولپور میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ اسکیم کا اجرا کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پہلی بار ہیلتھ کارڈ شروع کیا،  صحت کارڈ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی نہیں، صحت کارڈ دنیا کے امیر ترین ملکوں میں بھی نہیں ملتے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ڈاکوؤں کے ٹولے سے ہے، یہ چوری کریں تو کہتے ہیں این آر او دے دو، غریب کرے تو جیل میں ڈال دو، بڑے بڑے ڈاکوؤں پر نیب پیشی پر پھول پھینکے جاتے ہیں، دنیا حیران ہے کہ مقصود چپڑاسی کے بینک اکاونٹ میں 4 ارب روپے کیسے آئے؟

انہوں نے کہا کہ تنقید اچھی چیز اور یہ جمہوریت کا خون ہوتا ہے، اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت نااہل ہے، نااہل حکومت دنیا کے ٹاپ 3 پوزیشن پر کیسے آئی؟ ہم نے بہترین طریقے سے ملک کو کورونا سے بچایا، اگر ہم نااہل ہیں تو اس طرح دعا کرنی چاہیے کہ اور بھی لوگ نااہل ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب برطانیہ گیا تو پہلی بار فلاحی ریاست دیکھنے کو ملا، ڈاکٹرز اور نرسز امیر و غریب میں کوئی فرق نہیں کرتے تھے، وہاں اگر کسی کے پاس پیسہ نہیں ہوتو مفت علاج ہوتا تھا، میں نے برطانیہ میں اللہ کی برکت دیکھی،  برطانیہ کا ہیلتھ بجٹ پاکستان کے بجٹ سے کئی گنا زیادہ ہے، پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بننا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اسے پورا کریں گے، اگلی دفعہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا افتتاح کرنے یہاں آوں گا۔