ضلع سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں اونٹوں کا میلہ بچ گیا

375

 

سکھر(نمائندہ جسارت) ضلع سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے صحرائی علاقے میں اونٹوں کا میلہ سج گیا ،میلے میں ملک بھر سے اعلی نسل کے اونٹ شامل ،اونٹوں کا رقص اور دوڑ بھی منعقد، سکھر ضلع کی تحصیل صالح پٹ کے صحرائی علاقے میں اونٹوں کے میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مٹھی ،تھرپارکر، سمیت سندھ بلو چستان اور پنجاب سمیت ملک بھر سے اعلی نسل کے اونٹ لائے گئے، جن کے درمیان دوڑ کے مقابلہ کرایا گیا، جبکہ اونٹوں کا رقص بھی پیش کیا گیا، میلے میں لوگوں کے لیے کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔ میلہ کمیٹی کے مطابق ہر سال جنوری اور فروی کے مہینے میں صالح پٹ کے صحرائی علاقہ میں اونٹ میلے کا انعقاد کیا جاتاہے جسے لوگوں کی جانب سے بہت سراہا جاتاہے، لوگوں کی بڑی تعداد میلے میں شریک ہوکر محظوظ ہوتے ہیں، میلے میں مٹھی تھرپارکر، لاڑ،کوہستان، پنجاب سمیت دیگر علاقوں سے اعلی نسل کے کے اونٹ لائے گئے، میلے میں اونٹوں کی دوڑ کرائی گئی، میلے میں اونٹوں کا رقص بھی دکھایا گیا، دوڑ جیتنے والے اونٹ مالک کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔