لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ مارکیٹ کی حدود ریشم گلی کے علاقے میں نامعلوم چور کو چوری کرتے ہوئے دیکھ کر علاقہ مکینوں نے چور کو گھروں کی چھت پر دوڑا دوڑا کر پکڑنے کے بعد اسے مارا پیٹا جس کے باعث چور بے ہوش ہوگیا جبکہ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر چور کو تھانے منتقل کردیا۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں طارق مغل و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم چور اس سے قبل ہمارے علاقے سے دو بیٹریاں اور موٹرسائکلیں بھی چوری کرکے فرار ہوگیا تاہم اب اس سے چوری کے ارادے سے گھر کی چھت سے آکر گھر میں گھسنے کی کوشش کی جسے ہم نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحفظ فراہم کی جائے۔