سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا شہر کے تھانوں کا اچانک دورہ، دورے کے دوران تھانوں کی صفائی ، روزنامچہ ، ہتھیار و رجسٹر اور دیگر ضروری چیزیں چیک کیے ۔ صفائی نہ ہونے اور عملے کی غیرموجودگی پر متعلقہ تھانوں کے ہیڈ محررز پہ برہمی کا اظہار شوکاز نوٹس کے ساتھ آخری وارننگ جاری، تھانوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں ، ایس ایس پی سکھر نے ہدایت دی کہ اسٹاف کی حاضری اور تھانے پر موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ڈیوٹی میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔ انہوں نے ایس ایچ اوز کو تنبیہ کی کہ سائلین کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں انہیں تھانوں میں بہتر ماحول فراہم کریں اتھانے آنے والیں سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کو اولین ترجیح بنائیں ۔