لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت لوگوں کو ریلیف کے بجائے تکلیف دے رہی ہے، نااہلی کا یہ عالم ہے کہ بخار جیسی عام دوا کی سپلائی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے میں بھی یہ ناکام ہیں، کورونا وائرس کا زور بڑھتے ہی مارکیٹ سے بخار کی دوا غائب ہوگئی ہے، ڈینگی کے حملے کے وقت بھی عوام کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، ایک بحران ختم نہیں ہوتا تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے کیا ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی 500 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے، اس تاریخی مہنگائی میں لوگ کبھی کھاد کبھی چینی اور کبھی ادویات کیلیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔